ٹیکس چوری،منی لانڈرنگ کیس،عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا
کالا دھن سفید کرنے کے الزامات بے بنیاد اورجھوٹے ہیں، حنیف عباسی نے درخواست سیاسی آقاوٴں کے کہنے پر دائر کی، درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے،جواب میں استدعا
بدھ 30 نومبر 2016 11:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء)عمران خان نے سپریم کورٹ میں ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کیس سے متعلق درخواست پر اپنا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں انہوں نے مبینہ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔ عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کالا دھن سفید کرنے کے الزامات بے بنیاد، جھوٹے اور غلط ہیں، حنیف عباسی نے درخواست سیاسی آقاوٴں کے کہنے پر دائر کی جس میں انہوں نے اپنے پس پردہ مقاصد کی خاطر الزامات لگائے لہذا درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے۔
عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ لندن فلیٹ بیرون ملک آمدن سے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ میں خریدا جو بعد میں 7 لاکھ 15 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوا جبکہ ٹیکس ادائیگی کرکے 6 لاکھ 90 ہزار 307 پاؤنڈ ملے، مارچ 2003 میں لندن فلیٹ کی رقم جمائما کو دیدی۔(جاری ہے)
عمران خان نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ 9 ملین پاؤنڈ کی رقم سے نیازی سروسز لمٹیڈ کمپنی بنائی گئی جبکہ نیازی سروسز لمیٹڈ کا اثاثہ لندن کا فلیٹ تھا،2002 میں بنی گالہ کی زمین 43 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اقساط میں خریدی اور اراضی کی ابتدائی رقم 65 لاکھ روپے خود ادا کی جبکہ لندن فلیٹ کی فروخت میں تاخیر پر جمائما نے بنی گالہ اراضی کی رقم ادا کی ۔
طلاق کے بعد جمائما نے بنی گالہ کا گھر خط کے ذریعے گفٹ کر دیا،جمائما کی طرف سے بنی گالہ اراضی کی رقم ادا کرنے کے دستاویزی شواہد موجود ہیں، لہذا بنی گالہ کی اراضی منی لانڈرنگ سے خریدنے کے الزامات غلط ہیں۔عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اثاثوں کی حوالے سے کوئی غلط بیانی نہیں کی اور تین دہائیوں سے ٹیکس بھی ادا کر رہا ہوں جبکہ ایف بی آر نے 13 سال سے بنی گالہ اراضی کی ٹرانزیکشن پر بھی اعتراض نہیں کیا۔حنیف عباسی کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 30 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی
-
مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پرحملے میں 7 بھارتی فوجی ہلاک
-
وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی کابینہ کمیٹی اجلاس
-
فوج میں حالیہ تعیناتیوں کے حوالے سے جو افواہیں افسوس ناک ہیں،عاصم سلیم باجوہ
-
سابق صدر آصف علی زرداری کا نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
-
صدر و وزیراعظم سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی الگ الگ ملاقات ،نئے عہدہ سنبھال پر مبارکباد ، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال
-
شریف فیملی کی منی لانڈرنگ،سپریم کورٹ برطانوی شہری کے خط پر ازخود نوٹس لے سکتی ہے،آئینی ماہرین
-
حکومت نے بلاول بھٹوکے 4مطالبات کے معاملے پرپیپلزپارٹی کومذاکرات کی دعوت دیدی
-
اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال
-
جھوٹی دستاویزات جمع کرانے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے ایاز صادق اور علیم خان کو 19دسمبر کو طلب کرلیا
-
چیئرمین تحریک انصاف کا پانامہ کیس کی سماعت پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
-
بھارتی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے چاروا سیکٹر پرفائرنگ وگولہ باری
-
پاک افغان کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار
-
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس
-
خطے کے امن کیلئے پر امن اور مستحکم افغانستان کا قیام ناگزیر ہے، اسفندیار ولی خان
-
سندھ اسمبلی میں منظور کردہ تبدیلی مذہب کا قانون پاکستان کے آئین اور اقوام متحدہ کے چارٹرکے خلاف ہے ، سراج الحق
-
تحریک انصاف کا سپریم کورٹ میں کیس نہ پہلے کمزور تھا نہ اب ، کیس پر اب تک عمومی بحث ہوئی مگر اب بحث خصوصی ہو گی، پانامہ کیس کے حوالے سے اخباری خبریں اور تبصرے درسست نہیں ہیں،پانامہ کیس میں زیادہ پٹیشنز ... مزید
-
چاغی ،ایرانی فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے دو مارٹر گولے پاکستانی حدود میں آگرے
-
مصباح 2018ء تک قیادت جاری رکھیں ، پی سی بی نے درخواست کردی
-
انڈر 19ایشیاء کپ : پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلی کر دی
-
پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، سندھ وزیروں اور مشیروں سے خالی ہو گیا
-
سبی میں فورسز کا سرچ آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں5شرپسند ہلاک،3ٹھکانے تباہ
-
ٹیکس چوری،منی لانڈرنگ کیس،عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا
-
سربراہ بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کراچی کے پاکستان چوک پر مخدوش عمارت کے مکینوں کے لیے امداد کا علان کردیا
-
فاؤنڈیشن کے چندے میں 25 فیصد کمی آئی ہے،صورتحال یہی رہی تو ادارے کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے،ادارے کے لئے سڑکوں پر بھی نکلنا پڑا تو نکلیں گئے ، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی نجی ٹی ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ نے108 ترک اساتذہ کو پاکستان بدر کرنے سے روک دیا
-
جنوبی اضلاع میں آئندہ سال تیل کی یومیہ پیداواربڑھانے کے لئے منصوبہ بندی مکمل
-
وزیراعظم کے سیکرٹری کے بھانجے کا گھر میں گھس کر دو نوجوانوں پر تشدد،لہولہان کردیا
-
پنجاب حکومت نے احتجااج کرنے والے ڈاکٹروں کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم جاری کردیا
-
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبِ علم احمد کے امریکا میں علاج کی منظوری دے دی
-
جنوبی کوریا صدر عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ، پارلیمان سے مدد کی اپیل کردی
-
شام، حلب میں 16 ہزار شہری بے گھر ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
-
چین نے حلال کھانے کے خلاف اعلان جنگ کردیا
-
بالی ووڈ سٹار عامر خان کے گھر چوری، 50 لاکھ کے زیورات غائب
-
کیوبا:فیدل کاسترو کی یاد گار پر عوام کی قطاریں،آخری رسومات 4 دسمبر کوادا کی جائیں گی
-
امریکا میں الیکشن فراڈ کے کوئی شواہد نہیں، وائٹ ہاؤس
-
بھارت نے افغانستان کو چوتھا اور آخری گن شپ ہیلی کاپٹر دے دیا
-
انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر ایری قمر الدین عہدے سے مستعفی ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.