پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، سندھ وزیروں اور مشیروں سے خالی ہو گیا

سندھ کے وزیر، مشیر اور معاونین خصوصی پانچ روزہ یاترا کے لئے لاہور روانہ

بدھ 30 نومبر 2016 11:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے لئے سندھ وزیروں اور مشیروں سے خالی ہو گیا، سندھ کے وزیر، مشیر اور معاونین خصوصی پانچ روزہ یاترا کے لئے لاہور روانہ ہو گئے۔پیپلز پارٹی کا 49 واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سندھ وزیروں اور مشیروں سے خالی ہو گیا ہے کیونکہ یوم تاسیس کی تقریب 30 نومبر کو لاہور میں منائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے لئے سندھ کابینہ کے اراکین لاہور پرواز کر چکے جہاں وہ پانچ دن تک ڈیرے ڈالے رہینگے۔یوم تاسیس کی تقریب کے لئے سندھ کے وزراء ، مشیران اور معاونین خصوصی کی فوج ظفر موج لاہور پہنچ چکی ہے۔ اعلیٰ قیادت نے انہیں پانچ روز تک لاہور میں ہی قیام کی ہدایت کی ہے۔ یہی نہیں، سندھ کلچر ڈے کی تقریب بھی 4 دسمبرکو لاہور ہی میں ہو گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ بھی یوم تاسیس اور سندھ کلچر ڈے کی تقریبات میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ چکے ہیں۔کابینہ کے اراکین کی عدم موجودگی میں امور حکومت پانچ روز تک بیورو کریسی کے حوالے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :