بالی ووڈ سٹار عامر خان کے گھر چوری، 50 لاکھ کے زیورات غائب

بدھ 30 نومبر 2016 11:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے گھر چوری کی واردات میں 50 لاکھ مالیت کے زیورات چرا لئے گئے ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم دنگل کی پرموشن کیلئے ملک بھر کے دورے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اہلیہ کرن راوٴ اور ان کا بیٹا آزاد خان بھی ان کے ہمراہ نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ چوروں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے گھر کا صفایا کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے گھر سے تقریباً 50 لاکھ مالیت کے زیورات کو چرا لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر گھر کے تین نوکروں کو چوری کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔ کرن راوٴ کے ایک رشتہ دار نے واقعے کی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :