چاغی ،ایرانی فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے دو مارٹر گولے پاکستانی حدود میں آگرے

بدھ 30 نومبر 2016 11:40

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء)ایرانی فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے دو مارٹر گولے پاکستانی حدود میں آگرے اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات کو ایرانی فورسز کی جانب سے دو مارٹر گولے پاکستانی حدود جودر کے مقام پر آگرے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

مارٹر گولوں کی آوازے دور دور تک سنائی دی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل اصغر سیاہ پاد کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے دو مارٹر گولے فائر کرنے کی آوازیں سنی گئی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے تصدیق نہ ہوسکی کہ مارٹر گولے پاکستانی حدود میں آگرے ہیں یا ایران کے حدود سے آوازیں سنائی دی ہے ۔