بھارتی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے چاروا سیکٹر پرفائرنگ وگولہ باری

پنجاب رینجرز کا منہ توڑ جواب

بدھ 30 نومبر 2016 11:38

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء)بھارتی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے چاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کی ہے جس کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب نے دیا ہے ، بھارتی سیکورٹی فورسز نے چاروا سیکٹر پر فائرنگ وگولہ باری کا سلسلہ اعلی صبح چھ بجے شروع کیا تھااور پنجاب رینجرز کی پوسٹوں او ر زیرولائن پر واقع پاکستانی دیہاتوں تلسی پور ، ڈنڈیال ،دھمالہ اور رنگور کو نشانہ بنایا اور درجنوں مارٹر گولے بھی پھینکے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ وگولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :