کراچی،دہشتگردوں نے قانون کے شکنجے اور فارنزک رپورٹ سے بچنے کیلئے نیا توڑ نکال لیا

دہشتگردوں نے ٹارگٹ کلنگ اور دوسرے واقعات میں استعمال پستولوں کی پنیں تبدیل کرنا شروع کر دیں پنیں تبدیل کرنے سے فارنزک رپورٹ پرانے واقعات سے میچ نہیں ہو پاتی

منگل 29 نومبر 2016 11:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء)کراچی میں دہشتگردوں نے ٹارگٹ کلنگ اور دوسرے واقعات میں استعمال ہونے والے پستولوں کی پنیں تبدیل کرنا شروع کر دیں۔ پنیں تبدیل کرنے سے فارنزک رپورٹ پرانے واقعات سے میچ نہیں ہو پاتی۔کراچی میں دہشتگردوں نے قانون کے شکنجے اور فارنزک رپورٹ سے بچنے کیلئے ایک نیا توڑ نکال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ کے وقت پستول کی فائرنگ پن میں تبدیلی لاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ پن میں تبدیلی کے باعث فارنزک رپورٹ پرانے واقعات سے میچ نہیں ہو پاتے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے فائرنگ پن تبدیل کرکے 3 مختلف کاروائیاں کیں۔ گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خول ایک دوسرے سے میچ نہیں ہوئے۔ دہشتگردوں کے پاس کم از کم تین 9 ایم ایم پستول تھے۔ کنیز فاطمہ، راشد منہاس اور یونیورسٹی روڈ واقعات سے مجموعی طور پر 24 خول پولیس کو ملے۔ ذرائع کے مطابق 2 ڈی ایس پیز پر فائرنگ میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :