پنجاب میں 10خودکش بمبار داخل ہونے کی اطلاع ،صوبہ بھر میں ہائی الرٹ

منگل 29 نومبر 2016 11:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء) پنجاب میں 10خودکش بمبار داخل ہونے کی اطلاع پر صوبہ بھر میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ حساس ادارے کو اطلاع ملی ہے کہ پنجاب میں 10خودکش بمبار داخل ہوئے ہیں جس کے بعد پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور جگہ جگہ چیکنگ کی جا رہی ہے حساس اداروں کی طرف سے 10اہم شخصیات کو کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا خدشہ طاہر کیا گیا ہے مذکورہ شخصیات کی ریکی بھی کی گئی ہے رپورٹ کے بعد آئی جی پنجاب پولیس ، ہوم سیکرٹری پنجاب کی طرف سے فوری طور پر قانون نافذ کر نے والے اداروں کو ان شخصیات اور ان کی فیملیز کی سکیورٹی کو فول پروف کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ان شخصیات کو اپنی نقل وحمل بھی کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان کی رہائش گاہوں کے اردگرد سرچ آپریشن بھی کیے گئے ہیں حساس اداروں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اعلیٰ شخصیات اور ان کی فیملیز کو نشانہ بنانے کے لیے تربیت یافتہ دہشت گرد جنوبی وزیرستان سے پنجاب میں داخل ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :