چینی میں صنعتی حادثہ، نو اعلیٰ افسران بھی گرفتار

مقامی انتظامیہ اس حادثے سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی کرے، صدر

منگل 29 نومبر 2016 11:47

جیانگ شی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء )چینی حکام نے پاور پلانٹ میں ہونے والے حالیہ حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں نو اعلیٰ افسران کو حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان مشتبہ افراد پر مجرمانہ غلفت برتنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے صوبے جیانگ شی میں واقع اس پاور پلانٹ کے ایک زیر تعمیر پلیٹ فارم کے منہدم ہونے کی وجہ سے 74 افراد مارے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں تعمیراتی کمپنی کے چیئر مین بھی شامل ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ اس حادثے سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی کرے۔

متعلقہ عنوان :