افغان نائب صدر نے سیاسی حریف کو تشدد کا نشانہ بنایا

منگل 29 نومبر 2016 11:42

نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء )امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم پر الزام عائد کیا ہے کہ شمالی افغانستان میں منعقد ہوئے کھیلوں کے ایک ٹورنامنٹ کے دوران انہوں نے اپنے حریف گروہ کے ایک رکن کو اغوا کر لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے قومی کھیل بزکشی کے ایک ٹورنامنٹ کے دوران یہ واقعہ جمعے کے دن رونما ہوا۔ جس شخص کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا ہے، وہ دوستم کا سیاسی حریف تھا۔ امریکی اخبار نے اس واقعے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔