انڈیا میں نوٹوں کی تبدیلی کے خلاف حزب اختلاف کا احتجاج

حکومت کی جانب سے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں افراد ملک گیر احتجاج میں شرکت کریں گے، حزب اختلاف

منگل 29 نومبر 2016 11:40

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء )حزب اختلاف کی بیشتر جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج میں شرکت کریں گی۔انڈیا میں حزب اختلاف کی جماعتوں کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں افراد ملک گیر احتجاج میں شرکت کریں گے۔رواں ماہ کے آغاز میں حکومت نے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر پابندی عائد کر دی تھی جس کی بعد پرانے نوٹوں کو تبدیل کروانے کے لیے بینکوں کے باہر طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے نوٹوں کی تبدیلی کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام مالی بدعنوانی کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔تاہم حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کو صحیح انداز میں عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے ان کی جانب سے پارلیمان میں نریندرمودی سے مطالبہ کیا تھا کہ نریندر مودی کو اس فیصلے پر معافی مانگنا چاہیے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ احتجاج کو کس قدر عوامی حمایت حاصل ہے کیونکہ بہت سارے شہریوں کی جانب سے مشکلات کے باوجود نوٹوں کی تبدیلی کے فیصلے کی حمایت بھی کی گئی ہے۔حزب اختلاف کی بیشتر جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج میں شرکت کریں گی۔جنوبی ریاست کیرالہ جہاں کمیونسٹ حکومت ہے وہاں شٹرڈاوٴن متوقع ہے جبکہ کولکتہ میں بھی ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :