ترکمانستان نے افغانستان کے ساتھ پہلے ریلوے رابطے کا آغاز کر دیا

ترکمانستان صدراور انکے افغان ہم منصب اشرف غنی نے اشک آباد کے روایتی رقص کیساتھ منعقد ہونیوالی تقریب میں رابطہ سروس کا افتتاح کیا

منگل 29 نومبر 2016 11:38

اشک آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء) ترکمانستان نے افغانستان کے ساتھ پہلے ریلوے رابطے کا آغاز کر دیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکمانستان اور افغانستان نے گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان ریلوے رابطے کے دو بلین ڈالر کے پہلے سیکشن کا آغاز کیا، ترکمانستان کے صدر گوربانگیولائی بردیمونامیروف اور انکے افغان ہم منصب اشرف غنی اشک آباد کے روایتی رقص کیساتھ منعقد ہونیوالی تقریب میں رابطہ سروس کا افتتاح کیا، اس رابطے کے آغاز پر 46فریٹ کاروں پر مشتمل ٹرین نے ترکمانستان کے امام نظر کسٹمز پوائنٹ سے افغانستان تین کلومیٹر سفر مکمل کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکمانستان کے صدر گیوربانگیولائی نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ہمارے برادر ممالک کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا، چار سو کلو میٹر ریلوے کی تکمیل کی صورت دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :