نیشنل ایکشن پلان کا روح صرف مولویوں تک ہی نہ رکھا جائے اسے سیاستدانوں کی جانب بھی موڑا جائے،مولانا سمیع الحق

منگل 29 نومبر 2016 11:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا روح صرف مولویوں تک ہی نہ رکھا جائے اسے سیاستدانوں کی جانب بھی موڑا جائے پیر کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بننے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے نیا عہدہ ان کے لئے امتحان ہے اللہ انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کا روح سیاستدانوں اوردیگر اداروں کی جانب موڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا نشانہ مولوی ہیں دہشت گردوں کو اسلام کے ساتھ نتھی کردیا گیا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ہے جس کا پوری قوم کو پاک فوج کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں معاملات آپے سے باہر ہورہے ہیں خدنخواستہ کوئی وقت آیا تو پھر حکومت کو جہاد اور مولویوں کی ضرورت پڑے گی انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کی طرف توجہ دی جائے اور ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال سمیت اداروں کی ناکامی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :