عمران خان کی لیگل ٹیم سے ملاقات، پانامہ کیس کی آئندہ سماعت پر نئے پہلوں اجاگر کرنے پر اتفاق

منگل 29 نومبر 2016 11:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لیگل ٹیم سے ملاقات۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پانامہ لیکس کی سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات کے دوران شریف خاندان کی اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کے حوالے سے نئی دستاویز کا مشاہدہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان اور لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت پر بہت سے نئے پہلوں اجاگر کرنے پر اتفاق کیا ۔وزیر اعظم اور انکے بچوں کے بیانات کا بھی مفصل جائزہ مقدمے کے حوالے سے وزیر اعظم اور انکے خاندان کی حکمت عملی ناکام بنانے پر بھی غور کیا گیا