آرمی چیف راحیل شریف کی صدارت میں الوداعی کور کمانڈرز کانفرنس

قمر جاوید باوجوہ کو جنرل اور آرمی چیف عہدے کیلئے نامزد پر مبارکباد پیش کانفرنس میں کورکمانڈر نے جنرل راحیل شریف کو زیر دست خراج تحسین پیش کیا 3سال تک بری فوج کی کمان کرنے پر فخر ہے، کورکمانڈرز کے تعاون کے بغیر پاک فوج کو حاصل ہونے والی کامیابیاں ممکن نہیں تھیں، جنرل راحیل شریف

منگل 29 نومبر 2016 11:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قمر جاوید باوجوہ کو جنرل اور آرمی چیف عہدے کیلئے نامزد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا 3سال تک بری فوج کی کمان کرنے پر فخر ہے، کورکمانڈرز کے تعاون کے بغیر پاک فوج کو حاصل ہونے والی کامیابیاں ممکن نہیں تھیں،پیر کے روز ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں الوداعی کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں نئے نامزد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سمیت کورکمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف افسران نے شرکت کی، کانفرنس میں کورکمانڈر نے جنرل راحیل شریف کو زیر دست خراج تحسین پیش کیا، کمانڈرز نے جنرل راحیل شریف کی قیادت اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور ملک کیلئے خدمات کی تعریف کی،اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نئے نامزد آرمی چیف قمر جاوید باوجوہ کو جنرل کے عہدے اور آرمی چیف کیلئے نامزدگی پر مبادکباد پیش کی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 3سال تک بری فوج کی کمان کرنے پر فخر ہے، 3سال کے مدت ملازمت میں کورکمانڈرز نے بھرپور تعاون کیا جس پر تمام کمانڈرز کو دہشتگردوں کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیاں کورکمانڈرز کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :