فاٹا ریفارمز کی رپورٹ جلد سینیٹ میں پیش ہو گی،اقبال ظفر جھگڑا

پانامہ بارے تحریک انصاف کے پاس ثبوت نہیں،حامد خان بھی پیچھے ہٹ گئے ،گورنر پختونخوا

پیر 28 نومبر 2016 10:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء) گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ حامد خان پیچھے ہٹ گئے پاکستان تحریک انصاف کے پاس ثبوت نہیں ہیں۔ پانامہ لیکس میں کوئی چیز سامنے نہیں آئی یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔ سی پیک خطے کی تقدیر بدلے گا۔ اس پر تحفظات اٹھانا مناسب نہیں ۔ فاٹا ریفارمز کی رپورٹ جلد سینیٹ میں پیش ہو گی۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کا خاندان اربوں روپے کا ٹیکس دے چکے ہیں۔

قطری شہزادے کے ساتھ کاروباری تعلقات جلا وطنی سے پہلے کئے تھے قطری شہزادے نے کہا ہے کہ وہ بیان اور وضاحت دینے کے لئے تیار ہیں۔ حامد خان پیچھے ہٹ گئے پی ٹی آئی کے پاس ثبوت نہیں ہیں۔ پانامہ لیکس میں کوئی چیز سامنے نہیں آئی یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا ریفارمز کیر پورٹ جلد سینٹ میں پیش ہو گی۔ فاٹا سے ایف سی آر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فاٹا دس سال میں خیبر پختونخواہ کا حصہ ہو گا۔ قبائلیوں کی اکثریت نے فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کی رائے دی ہے۔ فاٹا میں پہلے بلدیاتی اور پھر صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر تحریک انصاف کے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے میری موجودگی میں احسن اقبال سے اظہار اطمینان کیا ہے۔ سی پیک خطے کی تقدیر بدلے گا اس پر تحفظات اٹھانا مناسب نہیں۔