خیبرپختونخوا پولیس کی مدد گار فورس اورایمرجنسی رسپانس فورس ختم کردی گئی

فنڈزنہ ہونے کے باعث مددگارفورس اورایمرجنسی رسپانس فورس ختم کی گئی، پولیس

پیر 28 نومبر 2016 10:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء)خیبرپختونخوا پولیس کی مدد گار فورس اورایمرجنسی رسپانس فورس ختم کردی گئی،فنڈزنہ ہونے کے باعث مددگارفورس اورایمرجنسی رسپانس فورس ختم کی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پشاور پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کی مدد گار فورس اورایمرجنسی رسپانس فورس ختم کردی گئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہفنڈزنہ ہونے کے باعث مددگارفورس اورایمرجنسی رسپانس فورس ختم کی گئی، عوام اورپولیس کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے پولیس مددگارفورس متعارف کرائی گئی تھی،ایمرجنسی رسپانس فورس کی گاڑیاں بھی تباہ حال ہوگئی ہیں،امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سٹی پٹرول پولیس متعارف کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :