سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے چیچن لیڈر کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور خطے سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 28 نومبر 2016 11:03

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء)سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ ریاست رمضان قادریوف نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رمضان قادریوف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دی اور وہاں نوافل ادا کیے۔