یوگنڈا، جھڑپوں میں کم از کم 55افراد ہلاک

پیر 28 نومبر 2016 10:57

کمپالا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء)مغربی یوگنڈا میں ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم55افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’کَاسَیسے‘ نامی شہر میں ہونے والی اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قبائلی سردار کی ملیشیا کے اکتالیس جنگجو اور چودہ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بیان کے مطابق ان جنگجووٴں نے دوران گشت پولیس کی ایک ٹیم پر حملہ کر دیا تھا اور لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ یہ شہر دارالحکومت کمپالا سے تین سو کلومیٹر مغرب کی جانب واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :