افغانستان سے تعاون یورپی یونین کے بعد بھی جاری رہے گا، بورس جانسن

پیر 28 نومبر 2016 10:57

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد بھی افغانستان سے تعاون جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے دورے کے بعد بورس جانسن ایک روزہ دورہ پر افغانستان پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو کے لیے پیغام لایا ہوں کہ ہماری افغانستان سے مفاہمت جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی ٹریننگ میں مدد بھی جاری رہے گی۔ کوشش ہوگی کہ برطانوی امداد تعلیم کے شعبے میں خرچ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :