عراقی پارلیمنٹ نے شیعہ ملیشیا سے متعلق بل کی منظوری دیدی

پیر 28 نومبر 2016 10:55

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء)عراقی پارلیمنٹ نے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں شیعہ ملیشیا کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق متنازعہ بل کی منظوری دے دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اجلاس میں328 میں سے 210اراکین نے شرکت کی، جس کے دوران عوامی رضاکار فورس ’حشد الشعبی‘ کو قانونی حیثیت دینے کا بل پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے سْنی اتحاد پر مشتمل جماعتوں کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منظور کرلیا گیا ہے۔

بل کی منظوری کے بعد شیعہ ملیشیا کو قانونی حیثیت مل جائیگی۔اس میں شامل تمام رضاکار مسلح افواج کا حصہ ہونگے اور انہیں فوجیوں کو ملنے والی تمام مراعاتیں اور حقوق حاصل ہوں گے۔ سنی اتحاد نے اس قانون پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون عراق میں فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو مزید فروغ دے گا۔

متعلقہ عنوان :