کراچی،عزیز آباد سے ملنے والا اسلحہ غیر ملکی نکلا

نائن زیرو کے قریب سے ملنے والے اسلحہ کی فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول

اتوار 27 نومبر 2016 12:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2016ء) عزیز آباد سے ملنے والا اسلحہ غیر ملکی نکلا۔ نائن زیرو کے قریب سے ملنے والے اسلحہ کی فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی جس کے مطابق کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ غیرملکی ہے۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں نائن زیرو کے قریب واقع ایک گھر کے واٹر ٹینک سے ماہ اکتوبر میں ملنے والے اسلحے کی فارنزک رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ غیرملکی ہے اس قسم کا اسلحہ پاکستان میں نہیں بنایا جاتا ہے۔ واٹر ٹینک سے ملنے والا تمام اسلحہ بیرون ملک سے پاکستان منگوایا گیا ہے۔فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد پولیس نے برآمد ہونے والے اسلحہ سے متعلق بیرون ملک اسلحہ بنانے والی کمپنی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ کے حوالے سے کسٹم حکام سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ سندھ پولیس خط کے ذریعے اسلحہ کی پاکستان برآمدگی سے متعلق تفصیلات طلب کریگی ذرائع کے مطابق عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ میں صرف چھے جی تھری گنیں پاکستان کی نکلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :