سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثارمورائی کو پھر حراست میں لے لیا گیا

اتوار 27 نومبر 2016 12:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2016ء)سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی (ایف سی ایس) نثارمورائی کو پھر حراست میں لے لیا گیا، نثار مورائی کو اس سے پہلے بھی غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں حراست میں لیا گیاتھاڈاکٹر نثار مورائی بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے کئی شخصیات کے قریب رہے ہیں اور انہیں سیاسی بنیادوں پر ہی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا قیام 1945 میں آیا تھا، جس کا مقصد مچھلی کے جال کے لیے نائلون اور کشتیوں کے لیے بیرون ملک سے انجن کی درآمدات شامل تھا اور اس وقت اس کا دفتر لیاری کے علاقے کھڈہ مارکیٹ میں ہوتا تھا۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کو ایک بورڈ چلاتا ہے جس کے 11اراکین ہیں جن میں 7کو فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نامزد کرتی ہے جبکہ 8 ڈائریکٹرزکینام صوبائی حکومت کی جانب سے تجویز کیے جاتے ہیں۔