اندرونی جھگڑے ختم ہوگئے تو ن لیگ اور پی ٹی آئی مقابلہ نہیں کرسکیں گے ، قمر زمان کائرہ

عمران کی پتنگ کٹنے والی ہے،شہباز کی شوبازیوں کو عوام کے سامنے لے کرآئیں گے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرکا کامونکے پہنچے پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 27 نومبر 2016 12:31

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2016ء)عمران خان کی پتنگ کٹنے والی ہے ،شہباز شریف کی شوبازیوں کو عوام کے سامنے لے کرآئیں گے، پیپلزپارٹی کے اندرونی جھگڑے ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے تو پھر ن لیگ اور پی ٹی آئی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکیں گے،ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان قائرنے کامونکے پہنچے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،کامونکے پہنچنے پر پنجاب کے صدر قمر زمان قائرہ اور جنر ل سیکرٹری ندیم افضل چن کا پی وائی او کے پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری ساجد شمیم کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان نے استقبال کیا،ڈویژنل راہنما ارشاد اللہ سندھو، سٹی راہنما سیٹھ محمد مشتاق حاجی محمدا قبال کھو کھر اور سیٹھ اکبرعلی بھی اس موقع پر موجود تھے ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قمر زمان قائرہ نے کہاکہ پارٹی چےئرمین بلاول بھٹو نے جو زمہ داری ہمیں سونپی ہے انشاء اللہ ان کے معیار پرپورا اتریں گے ،انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد پارٹی کی اندرونی لڑائیاں ختم کرکے سب کو یکجا کرنا ہے اور اگر ہم کامیاب ہوگئے تو پھر ن لیگ اور پی ٹی آئی ملکر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ،انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پتنگ اب جلد کٹنے والی ہے جبکہ میاں صاحب اور شہباز شریف کی شوبازیاں ختم ہونے والی ہیں جن کو جلد عوام کے سامنے لائیں گے ،انہوں نے کہاکہ 30 نومبر کو بلاول ہاؤ س لاہور میں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان بھرپور طریقہ سے شرکت کریں ۔