سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیوں سے عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ہیں، عابد شیر علی

جب سے ہماری حکومت آئی ہے عوامی خدمت کا جو وعدہ کیا تھا اسے نبھا رہے ہیں حکومت 2018تک ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ، 10ہزار میگاواٹ سسٹم میں شامل کریں گے جس سے ملک سے اندھیرے ختم ہوجائیں گے سند ھ میں بجلی چوری ہو رہی ہے، وہاں کے وڈیرے بجلی کا بلوں کی ادائیگی شروع کر دیں تو لوڈشیڈنگ کم ہو سکتی ہے ،، بجلی چوروں کو قومی جرم میں ملوث ہونے کی سزا ء دی جائے گی،جائزہ اجلاس سے خطاب

اتوار 27 نومبر 2016 12:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2016ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ہیں مگر جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہم نے عوامی خدمت کا جو عدہ کیا تھا اسے نبھا رہے ہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں عوام کو ان کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں و زیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے انتخاب کے دوران جوعوام سے وعدے کئے تھے اس پورا کر رہے ہیں وزیر اعظم پاور سیکٹر کی مکمل بحالی کیلئے پرعزم ہیں اور اس شعبے کو منافع بخش بنانا چاہتے ہیں۔

حکومت 2018تک ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔ 10ہزار میگاواٹ سسٹم میں شامل کریں گے جس سے ملک سے اندھیرے ختم ہوجائیں گے ، سند ھ میں بجلی چوری ہو رہی ہے اگر وہاں کے وڈیرے بجلی کا بلوں کی ادائیگی شروع کر دیں تو لوڈشیڈنگ کم ہو سکتی ہے ،فیصل آبا د سمیت ملک بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے اور ان کے خلاف نئے آرڈیننس کے تحت مقدمات کا اندراج ہو رہا ہے اور بجلی چوروں کو قومی جرم میں ملوث ہونے کی سزا ء دی جائے گی یونین کونسل 86نذیرکالونی ‘ فیض کالونی‘ گتہ فیکٹری والی گلیوں میں بجلی کی فراہمی کے موقع پر منعقدہ تقریب اورفیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت صرف بجلی پیداوار پر ہی توجہ نہیں دے رہی بلکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی خامیوں کو دور کرنے اور ان کی استعداد بڑھانے کے منصوبوں کیلئے بھی سرمایہ فراہم کررہی ہے تاکہ صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انھوں نے فیسکو اور بالخصوص چیف ایگزیکٹو فیسکورشیداحمدا سلم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے پاور سیکٹر کے متعلق احکاما ت پر فیسکو میں من و عن عملدرآمد ہو رہا ہے۔

وزیرمملکت چوہدری عابد شیرعلی نے اپنے حلقہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو رہا ہے اور ہم پسماندہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ وسائل پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں‘انتخابی عمل میں کئے گئے تمام وعدے ایک ایک کر کے پورے کر رہے ہیں۔ وزیرمملکت چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ نذیرکالونی میں بجلی کی فراہمی سے یہاں کے رہائشیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ این اے 84 کا کوئی گھر بجلی سے محروم نہیں رہے گا‘ اس موقع انہوں نے نذیرکالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس پہنچانے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ عنقریب نذیر کالونی کے سٹرکیں اور گلیاں پختہ بنا رہے ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں کی محرومیوں کو ختم کیا جا سکے۔انہوں کہا کہ ہم عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں‘ گیس بجلی‘ سیوریج اور دوسری بنیادی سہولیات عوام کا فرض ہے اور ہم عوام کو یہ سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔این اے 84کا کوئی ایسا علاقہ نہیں بچے گا جہاں بجلی‘ گیس ‘ سیوریج کی سہولتیں بہم نہ پہنچائی جائیں