ڈونلڈ ٹرمپ نے فیدل کاسترو کو ظالم آمر قراردیا

دنیا آج ایک ایسے آمر سے پاک ہوئی ہے جس نے اپنے ہی لوگوں کو چھ صد سالہ آمریت کے دورانیہ میں ظلم و جبر کا نشانہ بنائے رکھا،نومتخب امریکی صدر کا ردعمل امید ہے انکی موت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک نیا رخ اختیار کریں گے،صدر اوبامہ کاسترو روس کے ایک مخلص دوست ہونے کے ساتھ روس کے سچے خیر خواہ بھی تھے،پیوٹن چینی صدر کا سوشلزم کے فروغ کے لیے کاسترو کی کبھی نہ بھولے جانے والی قربانیوں کا اعتراف میکسیکو،برطانیہ ،یورپی یونین کا بھی ردعمل

اتوار 27 نومبر 2016 12:36

واشنگٹن،لندن،ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2016ء) کیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے90 برس کی عمر میں انتقال کر جانے پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیدل کاسترو کو ظالم آمر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا آج ایک ایسے آمر سے پاک ہوئی ہے جس نے اپنے ہی لوگوں کو چھ صد سالہ آمریت کے دورانیہ میں ظلم و جبر کا نشانہ بنائے رکھا۔

کیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو انتقال کر گئے۔ کاسترو کی موت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا کے بیشتر رہنماوٴں نے اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔منتخب امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ "فیدل کاسترو مر گئے ہیں"۔بعد میں ایک باضابطہ جاری کیے گئے بیان میں صدر نے کہا کہ دنیا آج ایک آمر سے پاک ہوگئی ہے، فیدل کاسترو کی موت سے نہ صرف کیوبا کے ظلم و ستم کے ستائے ہوئے لوگوں کو راحت ملی ہے بلکہ پوری دنیا نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیدل کاسترو کا آمرانہ دور حکومت کیوبا کی عوام کیلیئے غربت، ظلم و جبر، مصیبتوں اور انسانی حقوق کی پامالی کا دورانیہ ثابت ہوا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگرچہ فیدل کاسترو کے ڈھائے گئے ظلموں کا مرہم ناممکن ہے، تاہم امریکی حکومت کی پوری کوشش رہے گی کہ کیوبا کے عوام کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ موجودہ امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا کہ اگرچہ فیدل کاسترو کے دور حکومت میں امریکہ اور کیوبا کے درمیان باہمی چپقلش چلتی رہی تاہم مجھے امید ہے کہ ان انکی موت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ایک نیا رخ اختیار کریں گے۔

روس کے صدرلادیمر پیوٹن نے راول کاسترو کو ایک تار بھیجا جس میں انہوں نے فیدل کاسترو کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاسترو روس کے ایک مخلص دوست ہونے کے ساتھ ساتھ روس کے سچے خیر خواہ بھی تھے۔ پیوٹن نے کہا کہ ایک آزاد اور کوشحال کیوبا جو کہ فیدل اور اسے ساتھیوں نے بنایا، دنیا کے باقی ممالک کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔

چین کے صدر ژی جن پنگ نے ٹی وی پر دیے گئے پیغام میں فیدل کاسترو کی دنیا میں سوشلزم کے فروغ کے لیے کبھی نہ بھولے جانے والی قربانیوں کا اعتراف کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ پوپ فرانکس، میکسیکو کے صدرپینا نیتو ، یوکے لیبر رہنما جیریمی کاربن کے علاوہ دینا کے دیگر رہنماوٴں نے بھی فیدل کاستر و کی موت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف راول کاسترواور کیوبا کی عوام سے اظہار تعزیت کیا بلکہ فیدل کاسترو کی ایک قومی اور انقلابی رہنما کے طور پر سرانجام شدہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔