نئی انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام مکمل ،43 لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج

ڈیڑھ لاکھ سے زائد نااہل اور وفات پانے والے افراد کے نام خارج کر دیئے گئے نئی فہرست کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد9کروڑ 70لاکھ ہوگئی ،الیکشن کمیشن

اتوار 27 نومبر 2016 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ،نئی تجدید شدہ فہرستیں دسمبر کے پہلے ہفتے میں ضلعی الیکشن کمیشن کے دفاترمیں پہنچا دی جائیں گی ،انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے دوران تقریباً 43لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ ڈیڈہ لاکھ سے زائد نااہل اور فوت ہونے والے افراد کے نام انتخابی فہرستوں سے خارج کر دئیے گئے ،ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد9کروڑ 70لاکھ ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا سلسلہ یکم اگست2016سے شروع کیا گیا تھاجو کہ اب تکمیل کے اخری مرا حل میں داخل ہوگیا ہے ترجمان کے مطابق نظرثانی شدہ فہرستیں دسمبر کے آوائل میں تمام ضلعی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں پہنچا دی جائیں گی ترجمان کے مطابق انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے بعد ملک میں رجسٹرڈ ووٹر کی کل تعداد9کروڑ 30لاکھ سے بڑھ کر 9کروڑ 70لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور حالیہ نظرثانی کے مہم کے دوران تقریباً43لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے ترجمان کے مطابق انتخابی فرستوں سے 1لاکھ50ہزار سے زائد نااہل اور فوت ہونے والے ووٹرز کے نام حذف کئے گئے ہیں جبکہ تین لاکھ کے قریب افراد نے اپنے اندراج کی درستگی کی ہے ترجمان کے مطابق انتخابی فہرستوں میں ووٹرز کا اندراج جنرل الیکشن 2018کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک کیا جا سکتا ہے ۔