اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بلیک فرائیڈے پر سیل سے مستفید ہونے والوں کا رش

دکانداروں کو شٹر گرانے پڑ گئے، خریدار شاپنگ مالز اور دکانوں پر ٹوٹ پڑے کاؤنٹر پر لڑائی اور چھینا چھٹی کے مناظر

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء)وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں بلیک فرائیڈے پر لگی سیل سے مستفید ہونے والوں کا رش، دکانداروں کو شٹر گرانے پڑ گئے، خریدار شاپنگ مالز اور دکانوں پر ٹوٹ پڑے، کاؤنٹر پر لڑائی اور چھینا چھٹی کے مناظر دیکھنے میں آئے، تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلیک ڈے پورے جوش و خروش سے منایا گیا، خریداروں کی ایک بڑی تعداد بلیک ڈے کے موقع پر لگی لوٹ سیل سے فائدہ اٹھانے کیلئے بازاروں میں لگی رش کاحصہ بنتی گئی، دکانداروں نے رش ار چھینا چھٹی کے باعث دکانوں کے سٹر گرا دیے، خواتین کا موقف تھا کہ ایسا دن ہر سال میں ایک بار ہونے کے بجائے ہر ہفتہ میں ایک بار ہونا چاہئے، اسلام آباد کے شاپنگ مالز میں٪50سے٪70تک اشیاء پر سیل لگا دی گئی جبکہ بعض دکانوں پر ٪80آف بھی دیکھنے میں آئی، شہری اتنی سستی سیل دیکھ کر پرجوش ہو گئی اور بازاروں کے رخ چل دیے، جناح سپر میں ایک خاتون خریدار نے خصوصی گفتگو کے دوران تبایا کہ اشیاء پر لگی اس سیل سے ہر کوئی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے اور خود انہوں نے کافی تعداد میں خریداری کی جس میں کپڑے، جیولری اور جوتے شامل ہیں، جناح سپر مارکیٹ میں موجود ایک مرد خریدار کا موقف تھا کہ چونکہ بلیک فرائے ڈے ہماری تہذیب کا حصہ نہیں لہذا ہمیں اسے نہیں منانا چاہئے، وفاقی دارلحکومت کے تقریباً ہر بازار میں ٪50سے٪70تک اشیا کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہیں کے نتیجے میں گرم کپڑوں، جوتوں اور جیولری کی دکانوں پر سب سے زیادہ رش دیکھنے میں آئی، خریداروں کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل تھی، یاد رہے کہ بلیک فرائے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال نومبر کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے اور اس روز اشیاء کی قیمت ٪80تک گرا دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :