کوئٹہ،صوبائی و زیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ ،

ایک شخص جاں بحق 5 افراد زخمی

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:29

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء )صوبائی و زیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی کو جام پور کے مقام پر حادثہ ایک شخص جاں بحق 5 افراد زخمی ہو گئے صوبائی وزیر داخلہ نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور امدادی رقم تقسیم کی صوبائی وزیر داخلہ نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ان کے تمام اخراجات برداشت کرینگے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا قا فلہ ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ آرہا تھا کہ جام پور کے مقام پر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ5 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے زخمی ہونیوالے افراد میں امدادی رقوم تقسیم کئے مزید کا رروائی کی جا رہی ہے دریں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ زخمی اور جاں بحق افراد کے افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کر تے ہیں اور ان کے تمام تر اخراجات خود برداشت کرینگے۔