بغداد حملہ، ہلاک شدگان کی تعداد 73ہو گئی

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:34

بغداد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء )عراقی دارالحکومت بغداد میں گزشتہ رات ہونے والے ایک کار بم حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد تہتر ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان ہلاک شدگان میں چالیس افراد کا تعلق ایران سے بتایا گیا ہے، جو زیارتوں کی خاطر عراق گئے تھے۔ انتہا پسند گروہ داعش نے اس خونریز کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ بظاہر اس حملے میں ایران سے تعلق رکھنے والے شیعہ زائرین کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو ایک بس میں سوار تھے۔ کچھ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں اسّی افراد مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :