اسرائیل:کئی شہروں میں آتشزدگی، 150افراد زخمی

80ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، آگ لگانے کے شبے میں 8 افراد زیر حراست

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:34

یروشلم( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء )اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ میں لگی آگ پر قابونہ پایا جاسکا، تاہم اسے پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، 150 افراد زخمی جبکہ80ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، آگ لگانے کے شبہے میں 8افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے 3روز سے لگی آگ سے ایک ہزار 800سے زائد ایکڑ رقبے کو نقصان پہنچا،مختلف شہروں میں 200مقامات پر آگ لگنے کے واقعات سامنے آئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 150 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ آگ لگانے کے شبہے میں کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔فلسطین ، ترکی، قبرص، روس سمیت 8ملکوں کی ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

حیفہ میونسپلٹی کے حکام نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شہر کی تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے اور لوگ سپرمارکیٹ کی ٹرالیوں پر سامان لاد کر شہر سے باہر جاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

حیفہ کے میئر یونا یاہیو نے کہا ہے ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایک مقام پر آگ اس وقت لگی جب کسی شخص نے جلتا ہوا سگریٹ اس ایریا میں پھینک دیا جہاں تیل موجود تھا۔حیفہ کو یورشلم اور تل ابیب سے ملانے والے شاہراہ 443 کو جمعرات کی صبح بند کر دیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ کا عملے منگل کے روز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ موسمیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کہ گرم اور خوش موسم اور تیز ہوائیں آگ کو مزید بڑھکانے کا سبب بن سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :