فرانس: مشنری ہوم پر مسلح شخص کا حملہ، 2افراد ہلاک ،حملہ آور فرار

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:33

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء )فرانس کے شہر مونٹ پیلیئر میں مشنری ہوم پر مسلح شخص کے حملے میں خاتون سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور حملہ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمال مغربی شہر مونٹ پیلیئر میں ایک مشنری ہوم میں مسلح شخص گھس گیا اور خاتون سمیت 2افراد کو چاقو مار کرہلاک کردیا۔مشنری ہوم میں60 سے زائد راہب قیام پذیر تھے، جنہیں یرغمال بنائے جانے کے خدشے پر پولیس نے کئی گھنٹوں تک گھیراو کیے رکھا، تاہم حملہ آور فرار ہوچکا تھا۔پولیس نے مشنری ہوم کو خالی کرا کے اس کی مکمل تلاشی لی ہے۔ حکام کے مطابق تمام راہب محفوظ ہیں، تاہم حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :