کنٹرول لائن پر کشیدگی،بھارت کا 2 پاکستانی سفارت کاروں کو ویزا دینے سے انکار

ہفتہ 26 نومبر 2016 11:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2016ء )کنٹرول لائن پرحالیہ کشیدگی کے تناظرمیں بھارت نے2 نامزد پاکستانی سفارت کاروں کو ویزادینے سے انکارکردیا، وزارت اطلاعات نے لندن،امریکا، جرمنی، ماسکو، ہانگ کانگ، ترکی اورمصرمیں پریس افسران اور پریس اتاشیوں کی تعیناتی کیلیے سمری منظوری کے حوالے سے وزیراعظم ہاوٴس کوارسال کردی۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات کے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلے کے بعدان تعیناتیوں کیلیے انفارمیشن گروپ کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے، ان میں سے بھارت کیلئے نامزد کیے جانیوالے پریس منسٹرطارق محمود، پریس اتاشی خواجہ معاذ کو تاحال بھارتی حکومت کی طرف سے ویزاجاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :