پیر محمد افضل قادری کی والدہ انتقال کر گئیں

نماز جنازہ آج 4بجے گجرات میں ادا کی جائے گی

جمعہ 25 نومبر 2016 11:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2016ء) پیر محمد افضل قادری کی والدہ انتقال کر گئیں ۔ نماز جنازہ آج 4بجے گجرات میں ادا کی جائے گی۔عالمی تنظیم اہلسنّت پاکستان کے امیر پیر محمد افضل قادری کی والدہ اور معروف روحانی شخصیت پیر محمد اسلم قادری  کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں ۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ جمعہ 25نومبر کو چار بجے شام جامعہ قادریہ عالمیہ نیک آباد مرارڑیاں شریف گجرات میں ادا کی جائے گی۔ اہلسنّت رہتماؤں نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں پیر محمد افضل قادری سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔