نوشہرہ اضاخیل پولیس کے رائیڈر سکواڈ عملے نے ایزی لوڈ کیلئے گھر سے جانے والے غریب نوجوان کو دہر لیا

بے پناہ تشدد کر کے تھانے میں بند کر دیا ،غم زدہ والدہ اور باپ نے پولیس سٹیشن میں دھرنا دید یا

جمعہ 25 نومبر 2016 10:47

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2016ء ) نوشہرہ اضاخیل پولیس کے رائیڈر سکواڈ کے عملے کے شیر جوانوں نے ایزی لوڈ کے لئے گھر سے دکان پر جانے والے غریب نوجوان کو دہر لیا بے پناہ تشدد کر کے تھانے میں بند کر دیا نوجوان کی غم زدہ والدہ اور باپ نے پولیس سٹیشن میں دھرنا دے کر سینہ کوبی کی اضاخیل؛ پولیس کے رائیڈر سکواڈ کے شیر جوانوں نے عشور آباد میں 16سالہ نوجوان وحید اللہ کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے گھر سے نکل کر قریبی گلی میں واقع ایک موبائل فون شاپ پر جا کر اپنے موبائل میں ایزی لوڈ کر رہا تھا کہ پولیس نے حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا موبائل فون چینا اور نوجوان کو تھانہ اضاخیل پہنچا دیا فوری طور پر پکڑے گئے نوجوان کی ضعیف والدہ اور بوڑھا والد تھانہ اضاخیل پہنچ گئے اور تھانہ میں دھرنا دے کر بے گناہ بیٹے کو پکڑنے کے خلاف سینہ کوبی کی اس دوران ایس ایچ او بھی موجود تھے میڈیا کو دیکھ کر پولیس نے پیٹے کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے والدین کو تھانہ سے باہر نکال دیا میڈیا نے باہر آکر پکڑے گئے وحید اللہ کے والد سے بات کی تو انہوں منے سینہ کوبی شروع کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا اپنے موبائل میں ایزی لوڈ کے لئے قریبی دوکان گیا تھا لیکن پولیس نے ان سے رقم نکالی اور موبائل فون لے لیا اور تھانہ میں بند کر دیا ہے اللہ اس پولیس کے بچوں کو بھی میرے بچے کی طرح پکڑ میں لے لیں تاکہ ظالم پولیس کو اولاد کے درد کا پتہ چلیں اس دوران پولیس حکام نے والدین کو میڈیا سے دور لے جا کر ویگن میں پٹھا کر گھر روانہ کر دیا

متعلقہ عنوان :