”آج جانے کی ضدنہ کرو“ الوداعی عشائیے میں خوبصورت دھنیں بھی بجائی گئیں

وزیراعظم اورآرمی چیف نے دھنیں بجانیوالے کے پاس جاکراسکی تعریف کی

جمعہ 25 نومبر 2016 10:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2016ء)وزیراعظم محمدنوازشریف کی طرف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کودیئے گئے الوداعی عشائیے میں بہت خوبصورت دھنیں بھی بجائی گئیں،وزیراعظم محمدنوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دھنیں بجانے والے کے پاس جاکراس کی تعریف کی ،دھنوں میں ایک دھن ”آج جانے کی ضدنہ کرو“بھی شامل تھی “جبکہ دیگردھنوں میں” میرے ڈھول سپاہیاتینوں رب دیاں رکھا“اور”تاجدارحرم ہونگاہ کرم “بھی شامل تھیں ۔

(جاری ہے)

سینیٹرمشاہدحسین نے اس موقع پروزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ موقع کی مناسبت سے دھنیں بہت شاندارتھیں