بھارت: کرنسی نوٹوں کا بحران، لوک سبھا میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

جمعہ 25 نومبر 2016 11:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2016ء) کرنسی نوٹوں پر پابندی کی پالیسی مودی سرکار کے گلے پڑ گئی۔ لوگ بینکوں کے سامنے خوار ہو رہے ہیں اور اسمبلی کے اندر اپوزیشن نے حکومت کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

لوک سبھا کے اجلاس میں سماج وادی پارٹی کے ایم پی نے بل کا مسودہ سپیکر کے منہ پر دے مارا جس کے بعد اسمبلی کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔اجلاس جب دوبارہ شروع ہوا تو اپویشن جماعتوں نے ایوان کے اندر ہنگامہ کھڑا کر دیا اور بل کی کاپیاں اچھالنے لگے۔ شدید نعرے بازی سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔حالات قابو سے باہر ہوئے تو سپیکر نے اجلاس کل تک کے لئے ملتوی کر دیا

متعلقہ عنوان :