عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016

پاکستان اور چیک ری پیبلک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط ہوگئے

جمعہ 25 نومبر 2016 12:00

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2016ء )عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016میں پاکستان اور چیک ری پیبلک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کے تیار کردہ سامان حرب میں گہری دل چسپی دیکھی جارہی ہے ترکی کی جانب سے باون مشاق طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کے بعد چیک ری پبلک اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے درمیان بھی ایم او یو سائن ہوگیا ہے۔

اس موقع پر چئیرمین پاکستان آڈیننس فیکٹری میجر جنرل عمر حیات نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں ہر طرح کا اسلحہ تیار ہوتا ہے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے اسلحے میں غیر ملکیوں کے دلچسپی قابل فخر ہے اس طرح کی نمائش سے حرب ٹیکنالوجی دنیا کو دیکھانے کا موقع ملتا ہے

متعلقہ عنوان :