وزیر اعظم نواز شریف جلد مظفر آباد کا دورہ کرینگے

نوازشریف کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے کشمیری قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے ،وزیراعظم حریت رہنماؤں ،کشمیری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گئے نواز شریف کے 30 نومبر کے بعد مظفر آباد آنے کا امکان ہے ،عمران خان ،فضل الرحمن اوربلاول بھٹو زرداری کو بھی مظفر آباد کا دورہ کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے، اس سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا پوری پاکستانی قیادت اور قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور یہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر

جمعرات 24 نومبر 2016 10:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء ) وزیر اعظم نواز شریف جلد مظفر آباد کا دورہ کرینگے ، جہاں وہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے کشمیری قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف جلد مظفر آباد کا دورہ کرینگے ۔ اس دوران وزیر اعظم حریت کانفرنس کے وفد اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے ۔

جس میں وہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار یکجہتی کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان آج جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں بھی لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی مظفر آباد کا جلد دورہ کر سکتے ہیں ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف مظفر آباد آنے کا پروگرام بنا رہے ہیں امکان ہے کہ وہ 30 نومبر کے بعد مظفر آباد کا دورہ کرینگے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی مظفر آباد کا دورہ کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا چاہیے ۔

اس سے دنیا میں کو یہ پیغام جائے گا پوری پاکستانی قیادت اور قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور یہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا ۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ان کی لاہور میں جہانگیر بدر کے گھر بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی تھی ۔جس میں انہوں نے بلاول بھٹو کو مظفر آباد آنے کی دعوت دی تھی ۔انکا کہنا تھاکہ وادی نیلم میں بھارتی فوج کی جانب سے مسافر بس اور ایمبولینس پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے ۔عالمی برادری کو بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔