بھارت میں چھ ماوٴ باغی ہلاک

جمعرات 24 نومبر 2016 11:43

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2016ء) مشرقی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک جھڑپ میں چھ ماوٴ باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ بات پولیس حکام نے بتائی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا ہے کہ ضلع لتھار کے جنگلاتی علاقے میں بدھ کی علی الصبح سکیورٹی فورسز کے گشت کے دوران باغیوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔ ماوٴ نواز باغیوں کے اس گڑھ میں یہ جھڑپ چالیس منٹ تک جاری رہی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں جنگجووٴں کا اسلحہ ضبط کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :