جنوبی کوریا، چینی ماہی گیر کشتی ڈوب گئی، ایک ماہی گیر لاپتہ ،سات کو زندہ بچا لیا گیا

بدھ 23 نومبر 2016 11:18

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء) جنوبی کوریا کے ساحل پر چینی ماہی گیر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں ایک شخص لاپتہ ہو گیا، جبکہ سات کو زندہ بچا لیا گیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے ساحلی محافظوں کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی ماہی گیر کشتی شمالی جیولا صوبہ میں جزیرہ گیوسین کے نزدیک ڈوب گئی ایک ماہی یگر ہلاک ہو گیا جبکہ سات کو ریسکیو عملے نے زندہ بچا لیا، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :