روسی فوجیوں کی گرفتاری اشتعال انگیزی ہے، ماسکو حکومت

بدھ 23 نومبر 2016 11:18

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء)روس نے کہا ہے کہ کریمیا کی سرحد کے نزدیک یوکرائنی فوج کی طرف سے دو روسی فوجیوں کی گرفتاری ’ایک اشتعال انگیز‘ عمل ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے گزشتہ روز کہاہے کہ کییف حکومت کو ان روسی فوجیوں کو روس کے حوالے کر دینا چاہیے۔ گزشتہ روز ان روسی فوجیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یوکرائن کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں یوکرائن کی سرحد میں ہوئیں جبکہ ماسکو کے مطابق جب ان فوجیوں کو گرفتار کیا گیا تو وہ کریمیا میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :