ترک حکومت نے بچوں کی شادی کا مجوزہ قانون واپس لے لیا

بدھ 23 نومبر 2016 11:17

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء)ترک حکومت نے اْس مجوزہ قانون کو واپس لے لیا ہے، جس کے تحت ناقدین کے مطابق بچوں کی شادی کو قانونی تحفظ فراہم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی کبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر اعظم علی بن یلدرم نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اس منصوبے کو پارلیمان میں ووٹنگ کے لیے پیش نہیں کیا جائے بلکہ پہلے ایک پارلیمانی کمیٹی اس کا جائزہ لے گی۔ اس مجوزہ قانون کو منگل کے دن پارلیمان میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جانا تھا۔ ترک عوام کا ایک بڑا حلقہ اس حکومتی منصوبے پر سراپا احتجاج بھی ہے۔ اس قانون میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ جنسی مجرم ایسی خواتین سے شادی کر سکیں گے، جنہیں انہوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :