اسرائیل میں بے قصور فلسطینی صحافی کی انتظامی حراست میں تیسری بار توسیع

بدھ 23 نومبر 2016 11:17

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء)اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے انتظامی حراست کے تحت قید کیے گئے ایک مقامی فلسطینی سینیر صحافی کی مدت حراست میں تیسری بار توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

سزا پانے والے صحافی پر کسی قسم کا الزام عاید نہیں کیا گیا۔ اسے محض شبے کی بنیاد پر مسلسل پابندی سلاسل رکھا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 اپریل سے زیرحراست صحافی عمر نزال کی مدت حراست میں تیسری بار توسیع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :