بھارت کا جوہری میزائل اگنی ون کا کامیاب تجربہ

میزائل کے تجربے سے اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل استعداد میں اضافہ ہوگا،حکام

بدھ 23 نومبر 2016 11:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء)بھارت نے جوہری صلاحیت کے حامل زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل آگنی ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل نے سات سو کلو میٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق منگل کو بیلسٹک میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے علاقے میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل صبح دس بجے کے قریب موبائل لانچر کے ذریعہ داغا گیا۔ انڈیا کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل کا یہ تجربہ انڈین فوج کی اسٹرٹیجک کمانڈ فورسز کی ٹریننگ کا حصہ ہے۔حکام کے مطابق میزائل کے تجربے سے اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل استعداد میں اضافہ ہوگا۔ 12 ٹن وزن کا حامل اگنی ون میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے، جو اسے اپنے ہدف تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوگا۔یہ میزائل انڈیا میں موجود دفاعی تحقیق کی لیبارٹریوں کے تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :