بلوچستان کے عوام نے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو مسترد کر دیا ہے،آرمی چیف

دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو پکڑنے میں مدد دی، بلوچستان میں اب دہشت گرد اور ان کے ہمدرد چھپتے پھر رہے ہیں فراریوں کی بڑی تعداد ہتھیار ڈال رہی ہے گوادر پورٹ اور سی پیک سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا سیکورٹی اور استحکام کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے ،جنرل راحیل شریف کا کوئٹہ گیریژن کا الوداعی دورہ سدرن کمانڈ‘ فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسروں اور جوانوں سے خطاب

بدھ 23 نومبر 2016 11:26

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو مسترد کر دیا اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو پکڑنے میں مدد دی بلوچستان میں اب دہشت گرد اور ان کے ہمدرد چھپتے پھر رہے ہیں فراریوں کی بڑی تعداد ہتھیار ڈال رہی ہے گوادر پورٹ اور سی پیک سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا سیکورٹی اور استحکام کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ گیریژن کا الوداعی دورہ کے موقع پر سدرن کمانڈ‘ فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی پر قابو پانے میں سدرن کمانڈ اور فرنٹیئر کور کا کردار نہایت اہم ہے بلوچستان کے عوام نے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو مسترد کر دیا اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو پکڑنے میں مدد دی بلوچستان میں اب دہشت گرد اور ان کے ہمدرد چھپتے پھر رہے ہیں، فراریوں کی بڑی تعداد ہتھیار ڈال رہی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوادر پورٹ اور سی پیک سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا سیکورٹی اور استحکام کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے آرمی چیف نے دشوار گزار علاقوں میں 1ہزار کلو میٹر طویل سڑکیں بنانے پر سدرن کمانڈ کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی اور سول حکومت کی مدد بطور آرمی چیف میری ترجیح رہی انہوں نے کہا کہ سدرن کمانڈ نے مقررہ مدت میں سی پیک کو آپریشنل کرنے میں مدد دی‘ گوادر پورٹ اور سی پیک امید اور خوشحالی کا نیا دور لائیں گے، جس کا فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا۔