نوازشریف نے جائیدادکی ملکیت تسلیم کرلی تواب ثبوت بھی وہی دیں،پرویزالٰہی

نیوزگیٹ پر ویزرشیدکوہٹا کرنوازنے غلطی تسلیم کی،مسلم لیگ ق کے راہنما کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

بدھ 23 نومبر 2016 10:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء)مسلم لیگ ق کے راہنماپرویزالٰہی نے کہاہے کہ نوازشریف نے جائیدادکی ملکیت تسلیم کرلی تواب ثبوت بھی وہی دیں ،نیوزگیٹ پربھی نوازنے غلطی تسلیم کی اورپرویزرشیدکوہٹایا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف اوران کے بچوں نے جائیدادکی ملکیت تسلیم کرلی ہے ،توثبوت بھی انہیں ہی دینے ہیں ،لندن میں ہربندہ ان کے فلیٹس کے بارے میں جانتاہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن کے حوالے سے راحیل شریف کابڑاکردارہے ،انہیں ہمیشہ یادرکھاجائے گا،نیوزگیٹ پرنوازشریف نے غلطی تسلیم کرکے پرویزرشیدکوہٹایا

متعلقہ عنوان :