ایس ای سی پی کا غیر ملکی کمپنیوں میں دس فی صد سے زیادہ شیئرز رکھنے والے پاکستانیوں کو شیئرز کی معلومات جمع کرانے کا حکم

منگل 22 نومبر 2016 11:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء)غیر ملکی کمپنیوں میں دس فی صد سے زیادہ شیئرز رکھنے والے پاکستانیوں کو شیئرز کی معلومات سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن میں جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اگر کسی پاکستانی کے کسی غیر ملکی کمپنی میں دس فی صد سے زیادہ شیئر ہیں تو وہ ایس ای سی پی کو اس کی معلومات فراہم کرے۔ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ یہ معلومات 60روز کے اندر اندر فراہم کر دی جائیں۔کمیشن کے مطابق کمپنیز آرڈیننس 2016 کے سیکشن 452کے تحت یہ معلومات جمع کرانا ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :