قدیم مصری مگرمچھ نے ماہرین کو حیران کر دیا

منگل 22 نومبر 2016 11:04

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء)ڈھائی ہزار سال پرانے ایک حنوط شدہ مگرمچھ نے اس وقت ہالینڈکے ماہرین کو حیران کر دیا جب اس کے نئے سکین سے یہ معلوم ہوا کہ اس کے اندر درجنوں حنوط شدہ مگرمچھ کے بچے بھی موجود ہیں۔تین میٹر لمبا ممی مگرمچھ 1828 سے نیدر لینڈز کے شہر لائڈن کے نیشنل میوزیم آف اینٹیکس میں موجود ہے اور مصری گیلری میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق 1990 میں کیے جانے والے سکین سے معلوم ہوا تھا کہ اصل میں یہ دو لپٹے ہوئے مگر مچھ ہیں لیکن اس وقت یہ معلوم نہیں ہو سکا تھا کہ اس میں کم از کم 47 چھوٹے مگرمچھ بھی موجود ہیں۔یہ اس وقت معلوم ہوا جب سوئڈن کی ٹیکنالوجی کمپنی انٹرسپیکٹرل نے اس کا 3d سٹی سکین کیا۔کیوریٹر ڈاکٹر لارا ویئس کا کہنا ہے کہ ’پرانے سکین میں آپ صحیح سے نہیں دیکھ سکتے کہ دیگر مگرمچھ بھی اس کے اندر موجود ہیں اور ہمیں اس کی امید بھی نہیں تھی۔‘