جلاوطن نہیں، خاموشی اورجلاوطنی کامقصدبلاول کوسیکھنے کاموقع دیناتھا،آصف زرداری

جیل میری دیکھی ہوئی ہے اوریہ ہاتھ میرے آزمائے ہوئے ہیں ،میری اسیری کے دوران وعدہ معاف گواہ کے باوجودمقدمات سے بری ہوا، عمران خان کے کچھ کہنے یانہ کہنے سے فرق نہیں پڑتا،عمران ہربال پرچھکامارنااوروزیراعظم بنناچاہتے ہیں ،ہمیں حکومت میں ناکردہ گناہ کی بھی سزاملتی تھی ،نوازشریف عمران کے بغض میں جلسے کرتے ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 22 نومبر 2016 10:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ جلاوطن نہیں ہوں، خاموشی اورجلاوطنی کامقصدبلاول کوسیکھنے کاموقع دیناتھا،جیل میری دیکھی ہوئی ہے ،اوریہ ہاتھ میرے آزمائے ہوئے ہیں ،میری اسیری کے دوران وعدہ معاف گواہ کے باوجودمقدمات سے بری ہوا،عمران خان کے کچھ کہنے یانہ کہنے سے فرق نہیں پڑتا،عمران ہربال پرچھکامارنااوروزیراعظم بنناچاہتے ہیں ،ہمیں حکومت میں ناکردہ گناہ کی بھی سزاملتی تھی ،نوازشریف عمران کے بغض میں جلسے کرتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں آصف علی زرداری نے کہاکہ میں جلاوطن نہیں پاکستان سے دورہوں اس وقت ایساتھاکہ مجھے پیچھے رہناپڑامیں چاہتاتھاکہ بلاول کچھ سیکھ جائے اوروہ اچھاجارہاہے ،میں چندہفتوں میں پاکستان میں ہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مخبروں کی سورس رپورٹ بھی غلط ہوتی ہے،ڈاکٹرعاصم خاندانی شریف پڑھے لکھے خاندان سے تعلق اورسلجھے ہوئے انسان ہیں ،ان کوگرفتارکرنے والوں کوتاریخ میں حساب دیناپڑیگا۔

انہوں نے کہاکہ مشرف نے ووٹوں کیلئے بھیک مانگی ،ہم نے انہیں مکھی کی طرح باہرنکال دیا،ڈاکٹرعاصم کی ضمانت ہورہی ہے ،امیدہے وہ جلدباہرآجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سیاستدان جیل سے نہیں گھبراتا،میں چھ سال بعدجب دوبارہ گرفتارہواتوبی ایم ڈبلیوکامقدمہ بنادیاگیامیرے خلاف مقدمات میں کئی وعدہ معاف گواہ تھے ،ہم نے مقدمات کاسامناکیااوربری ہوئے ۔

انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری بارے بتاتے ہوئے کہاکہ میرے دورحکومت میں ہرہفتے چائناکاایک وفدملاقات کرتاتھا،انہیں راہداری بارے بریف کیاجاتارہا،میں نے وسطی چائنااورخطے کے دوسرے ممالک کے درمیان تجارت اوردیگرامورپرکام شروع کیااورانہیں بتایاکہ گوادروسط چین سے کتنادورہے۔ اس وقت افتخارچوہدری نے حکم امتناعی دیاتوانہیں بتایاکہ یہ ملک کامعاملہ ہے کسی کاذاتی معاملہ نہیں ،توحکم امتناعی خارج ہوا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ہربال پرچھکامارناچاہتے ہٰں ،انوکھالاڈلہ کھیلن کومانگے ہے ،چاندنی جس کامطلب ہے کہ وہ وزیراعظم بنناچاہتے ہیں ،چاندنی کامطلب وزیراعظم ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے چارمطالبات نہ مانے گئے توپارٹی کاجوفیصلہ ہوگاوہی کریں گے ،ہم وزیرخارجہ اپنے لئے نہیں مانگ رہے وہ اپنی پارٹی کاکوئی وزیرلگائیں ۔انہوں نے کہاکہ ون ہائیڈپارک میں میراکوئی فلیٹ نہیں ہے ،نہ ہی سرے محل سے میراکوئی تعلق واسطہ ہے ۔

تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کودہراتی ہے اورآج بھی لوگوں پروہی الزامات لگ رہے ہٰں جومجھ پرلگے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے کچھ کہنے یانہ کہنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتااپوزیشن نے اپوزیشن کرنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں حکومت میں ناکردہ گناہوں کی بھی سزاملتی تھی ،میرے لئے پاکستان ضروری ہے جس کے لئے صوبوں کے حقوق اوروفاق سے ان سب کاجڑناضروری ہے ،ہم نے اٹھارویں ترمیم کرکے صوبوں کوحقوق دیئے،اس ترمیم میں بھی کچھ چیزیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جنرل کیانی کے دورمیں مشرف مائندسیٹ تھا،انہیں توسیع دیکرجمہوریت اورپارلیمنٹ کومضبوط کیا،جنرل راحیل کوتوسیع دیناوزیراعظم کی صوابدیدپرہے ۔انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن دوست ہیں ان سے بات ہوتی رہتی ہے ،وہ نوازشریف سے بہترمیرے دوست ہیں ،نوازشریف جلسے عمران خان کے بغض میں کرتے ہیں ،نوازشریف کے ساتھ لیڈرآف دی اپوزیشن کے علاوہ کوئی رابطہ نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی جیت سے اکثردنیاکوصدمہ ہوا،ٹرمپ بزنس مین ہے اوربزنس مین خودنہیں سوچتاوہ ایڈوائس پرچلتاہے ،امریکن کی اپنی مرضی ہے ۔انہوں نے ٹرمپ کوچن لیاہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کوچین کی کمپنی کے ساتھ کچرااٹھانے کاکنٹریکٹ ہوگیاہے اورجلدوہ نظرآئے گی ،چینی زبان سیکھنے سے کافی لوگوں کوفائدہ ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ چین ،ترکی ،ایران ،سری لنکااوردیگرممالک سے معاہدے کئے پاکستان کے پاس پانی ہے ۔

2025ء کے بعددنیامیں پانی کم ہوجائیگا،اگرجدیدطریقوں سے پانی کااستعمال کیاجائے توچائناسے بہترترقی کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی تیس لاکھ سے زائدآبادی ہے ،کراچی میں ہرصوبے کے لوگ رہتے ہیں ،یہ ہمارا معاشی حب ہے ،کراچی کیلئے خصوصی بجٹ رکھ کرہی اسے کنٹرول کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اندرون سندھ کے روڈزبن رہے ہیں ،ایک سال کیلئے پنجاب کابجٹ سندھ میں دیں چیلنج کرتاہوں کہ پنجاب سے زیادہ ترقی کرکے دکھائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب بلاول کی مرضی ہوگی تووہ شادی کرلیں گے اپنی بہوکی تلاش میں ضرورہوں۔انہوں نے کہاکہ بلاول کوسیاست میں نہ لاتاتوبھٹوخاندان سے بے وفائی کرتاہم عوام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ،مارنے والے سے بچانے والابڑاہے