پوری قوم آرمی چیف کوخراج تحسین پیش کرتی ہے ،امیدہے نئے آرمی چیف کاتقررمیرٹ پرہوگا،عمران خان

پانامہ کیس میں سپریم کورٹ سے پوری اُمید ہے ،پیپلزپارٹی کی اپنی سوچ ہے،ہیتھروائیرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگو

منگل 22 نومبر 2016 10:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22نومبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پوری قوم آرمی چیف کوخراج تحسین پیش کرتی ہے ،امیدہے نئے آرمی چیف کاتقررمیرٹ پرہوگا۔

(جاری ہے)

لندن سے وطن واپسی پر ہیتھروائیرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پانامہ مقدمہ میں ہم عدالت کی مددکررہے ہیں ،سوال کرناعدالت کاکام ہے امیدہے کہ سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے پوری کریگی،اورانصاف پرمبنی فیصلہ دیگی۔

ہم نے سپریم کورٹ سے پوری امید لگا رکھی ہے ، پانامہ لیکس معاملے پر ایک سیاسی جماعت جو کرسکتی تھی وہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ پرپیپلزپارٹی کی اپنی سوچ ہے ،آرمی جنرل راحیل شریف بارے سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ اپنی مدت پوری کررہے ہیں ،ان کی خدمات کوسراہتے ہیں اورپوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ،امیدہے کہ نئے آرمی چیف کاتقررمیرٹ پرہوگا

متعلقہ عنوان :